ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کانگریس نے ’آنندم‘ کو غریبوں کو توہین قراردیا 

کانگریس نے ’آنندم‘ کو غریبوں کو توہین قراردیا 

Mon, 16 Jan 2017 11:02:03  SO Admin   S.O. News Service

بھوپال، 15؍جنوری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ریاستی کانگریس کمیٹی نے ریاستی حکومت کی طرف سے منائے جا رہے آنندم پروگرام کو غریبوں کی توہین قرار دیا ہے۔پارٹی کے چیف ترجمان کے کے مشرا نے کہا ہے کہ ہفتہ کو مکر سنکرانتی سے نوتشکیل شدہ ’آنندم وزارت‘کی طرف سے صرف پہلے دن ہی 18کروڑ خرچ کردئیے گئے، ایک لاکھ 62ہزار کروڑ روپے قرض میں ڈوبی ریاستی حکومت کی طرف سے آنندم کا جھوٹ غریبوں کی توہین ہے۔اتوار کو کے کے مشرا نے وزیراعلیٰ کے خطاب ’فقیری میں ہی امیری ہے‘پر طنز کستے ہوئے کہا کہ اگرانہیں اگر فقیری سے واقعی میں لطف لینا ہے، تو یہ لطف جھوٹ پر مبنی تقریروں سے نہیں، نا نا جی دیشمکھ، ماما بالیشور دیال، بھائی مہاویر، مانک چند باجپئی جیسے کرداروں سے ترغیب لے کر حاصل کرنا ہو گا ۔اربوں روپے کے ویاپم گھوٹالوں کے داغی اروندٹینوجوشی جیسے بدعنوان چہروں کو بچا کر وہ کچھ وقت تک خوشی کا احساس حاصل کر سکتے ہیں۔مشرانے وزیراعلیٰ سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ اگر انہیں واقعی امیروں کے بجائے غریبوں کی خوشی دیکھنی ہے تو وہ غریبوں کو ہزار، دو ہزار روپے کی قیمت والے پرانے کپڑوں کو عطیہ کر کے سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے خرچ کر کے خود شہرت حاصل کرنے اور غریبوں اور ان کی غربت کا مذاق اڑانے کے بجائے اپنی ایمانداری کی کمائی سے صرف بیرون ممالک میں ہی خریدی گئی سینکڑوں ایکڑ زرعی زمین کا کچھ حصہ ہی غریبوں کو دے دیں، تو انہیں فقیری اور خوشی کا حقیقی لطف حاصل ہوسکے گا ۔


Share: